پاکستانی نژاد امریکی خاتون سمبل صدیق امریکہ کے شہر کیمبرج کی میئر منتخب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

17 hours ago WHDH.com Cambridge's new mayor

نیویارک: پاکستانی نژاد امریکی خاتون ، سمبل صدیق ، ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج کی میئر منتخب ہوگئیں جوکہ لیگل ایڈ کی اٹارنی ہیں اور انہوں نے اس قیادت کے لئے اپنے ساتھی سٹی کونسلرز کا اعتماد حاصل ہے ۔

انہوں نے منتخب ہونے کے بعد وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مساوات ، شمولیت اور دوسروں کو ترجیح دینے کے لئے پرعزم ہوں اور میں آپ کی میئر کی حیثیت سے اس ضمن میں اگلے دو سال کوشش کروںگی۔

پاکستانی امریکیوں نے سمبل صدیق کو اہم شہر کی میئر کی حیثیت سے قائدانہ عہدے پرفائز ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔سمبل صدیق کیمبرج کی میئر منتخب ہونے والی پہلی مسلمان خاتون ہیں۔

مزید پڑھیں:آدھی کابینہ کی کرسیاں ڈگمگاگئیں، سندھ حکومت کوخطرہ، پیپلز پارٹی پریشان

ایک اور پاکستانی نژاد امریکی صدف جعفر گذشتہ سال نیو جرسی میں مونٹگمری ٹان شپ کی میئر بنیں۔سمبل صدیق ایک طویل عرصے سے کیمبرج کی رہائشی ہیں ، اور وہ کونسل میں قانونی امداد کے وکیل کی حیثیت سے اپنی مہارت دکھاتی رہی ہیں ۔

انہوں نے بران یونیورسٹی سے عوامی پالیسی میں بی اے اور نارتھ ویسٹرن پرٹزکر اسکول آف لا سے قانون کی ڈگری حاصل کی ہے۔

سٹی کونسل کی ویب سائٹ پر ان کی سوانح حیات کے مطابق ،سمبل صدیق 2 سال کی عمر میں اپنے والدین اور جڑواں بھائی کے ساتھ کراچی سے امریکہ چلی گئیں تھیں ۔

Related Posts