امریکا، نیو یارک میں پہلی بار پاکستانی نژاد افسر ڈپٹی انسپکٹر بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا، نیو یارک میں پہلی بار پاکستانی نژاد افسر ڈپٹی انسپکٹر بن گیا
امریکا، نیو یارک میں پہلی بار پاکستانی نژاد افسر ڈپٹی انسپکٹر بن گیا

امریکی شہر نیو یارک میں پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد امریکی افسر کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

عدیل رانا کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ نیو یارک پولیس نے ان کی اعلیٰ کارکردگی دیکھتے ہوئے کیپٹن کے عہدے سے ترقی دے کر عدیل رانا کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر پرخوشی کا اظہار دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مائیکروسافٹ اور گوگل کے بعد ٹوئٹر کا سربراہ بھی بھارتی نژاد

پاکستانی نژاد شہری کا اعزاز، زاہد قریشی امریکا میں پہلے مسلمان وفاقی جج مقرر

نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے افسران نے عدیل رانا کو ڈپٹی انسپکٹر تعینات کیے جانے پر مبارکباد پیش کی جو وہ پہلے پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں جو نیویارک پولیس میں اس عہدے تک پہنچے جس پر مسلم برادری نے فخر کا اظہار کیا ہے۔ 

قبل ازیں عدیل رانا نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) میں کیپٹن کے عہدے پر فائز ہونے والے پہلے مسلمان کمانڈنگ آفیسر بنے۔ امریکا میں پاکستانی سفارت خانے نے بھی ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا کو مبارکباد دی اور خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی سینیٹ نے صدر جو بائیڈن کی جانب سے نیو جرسی میں مجسٹریٹ جج زاہد قریشی کی وفاقی بنچ کے لئے نامزدگی کی منظوری دے دی اور انھیں امریکی تاریخ کا پہلا مسلم وفاقی جج مقرر کیا گیا۔

رواں برس جون کے دوران ڈیموکریٹس کے زیرانتظام امریکی سینیٹ نے 46 سالہ زاہد قریشی کی بطور جج تعیناتی کی تصدیق کیلئے 16، 81 کی نسبت سے ووٹ دیئے ، جو پاکستانی تارکین وطن کے بیٹے اور سابق وفاقی اور فوجی پراسیکیوٹر رہے۔

Related Posts