رباب ہاشم کی پیا کے گھر جانے کی تیاریاں،مایوں بیٹھ گئیں،تصاویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani actress Rabab Hashim to tie the knot

کراچی: معروف اداکارہ رباب ہاشم کی شادی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، گزشتہ روز اداکارہ رباب ہاشم مایوں بیٹھ گئی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

پیلے لباس میں رباب ہاشم کی تصاویر کو مداحوں نے خوب پسند کیا اور مہندی لگے ہاتھوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔

پیا من بھائی ڈرامہ سے شہرت پانے والی اداکارہ رباب ہاشم نے اپنی مایوں پر اپنی والدہ کا زرد لباس زیب تن کیا اور سہیلیوں کے ساتھ خوشگوار لمحات کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئرکیں۔

اداکارہ رباب ہاشم صہیب نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہی ہیں اور رشتوں کے حوالے سے معروف شخصیت مسز خان کا کہنا ہے کہ اداکارہ رباب ہاشم کے لیے لڑکا انہوں نے ڈھونڈا ہے اور انہوں نے لڑکے کی تصویر بھی شیئر کی۔

مزید پڑھیں:مہوش حیات کو خوابوں کے شہزادے کی تلاش، مطلوبہ خوبیاں بتادیں

اداکارہ رباب ہاشم نے پیا من بھائے، عنایہ تمہاری ہوئی اور منت جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے تھے، مداحوں نے زندگی کے نئے سفر کیلئے اداکارہ رباب ہاشم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts