مہوش حیات کو خوابوں کے شہزادے کی تلاش، مطلوبہ خوبیاں بتادیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mehwish Hayat opens up about her dream man

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے خوابوں کے شہزادے کے حوالے سے تلاش کے حوالے سے مداحوں کو بتاتے ہوئے مطلوبہ شخص کیلئے بھی بتادی ہیں۔

مہوش حیات صرف خوبصورت اور ورسٹائل ہی نہیں ہے بلکہ ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی جستجو میں لگی رہتی ہیں۔

پنجاب نہیں جاؤں گی اور لوڈ ویدنگ جیسی بلاک بسٹر ہٹ فلموں کیلئے متعدد ایوارڈز حاصل کرنے کے علاوہ حکومت پاکستان نے 2019 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔

مہوش حیات نے ایک انٹرویو میں اپنے خوابوں کے شہزادے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سچ پوچھیں تو میرے پاس اب تک میرے لئے بہترین میچ نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے شخص کی تلاش ہے جو مجھ سے پیار کرے میری شہرت یا میرے نام سے نہیں بلکہ میرا ساتھی میری شخصیت سے پیار کرنیوالا ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:مہوش حیات کے اشتہار پر پابندی کا معاملہ، عائشہ عمر نے نئے سوالات کھڑے کردئیے

انہوں نے مزید کہاکہ اس شخص کا قد لمبا ہونا چاہیے اور مردانہ وجاہت ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہی پڑتا کہ وہ گورا ہو یا کالا ،اس شخص کو مرد لگنا بھی چاہیے۔

Related Posts