پاکستانی اداکارہ عنایہ خان نے حال ہی میں افغان کرکٹر راشد خان سے اپنی سوشل میڈیا پر ہونے والی بات چیت اور تعلق پر کھل کر گفتگو کی ہے۔
دی 21 ایم ایم شو میں میزبان متھیرا سے بات کرتے ہوئے عنایہ خان نے بتایا کہ ان کی راشد خان سے ملاقات اسنیپ چیٹ پر ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی، وہ کبھی کبھار ان سے سوشل میڈیا پر بات چیت کرتی ہیں۔
جب متھیرا نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ راشد خان کے ساتھ محبت میں مبتلا ہیں، تو عنایہ خان نے واضح کیا کہ “راشد پہلے سے شادی شدہ ہیں اور انہوں نے کبھی مجھے دوستی یا کسی تعلق کی پیشکش نہیں کی۔”
مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے درمیان صرف خیرسگالی کے پیغامات کا تبادلہ ہوتا ہے، اور جب راشد میدان میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو وہ انہیں سوشل میڈیا پر داد دیتی ہیں۔
جب متھیرا نے ان سے ان کے مثالی مرد کی خصوصیات پوچھی، تو عنایہ خان نے کہا کہ “مجھے لمبے قد، باوقار اور خاموش طبع مرد پسند ہیں۔ میں زیادہ بولنے والے مردوں کو پسند نہیں کرتی۔”
عنایہ خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ جان بوجھ کر انسٹاگرام پر مرد فالورز کے تبصروں کو نظرانداز کرتی ہیں۔
ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کے فالورز کی بڑی تعداد بظاہر خواتین پر مشتمل ہے لیکن حقیقت میں کئی مرد خواتین کے جعلی پروفائلز کے ذریعے انہیں فالو کر رہے ہیں۔
انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ “میں لڑکوں کے تبصرے نہیں پڑھتی۔ میرے کزنز مجھے بتاتے ہیں کہ کون سے کمنٹس اصل میں لڑکیوں کے ہوتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “میں صرف لڑکیوں کے تبصرے پڑھتی ہوں، اور مرد فالورز کے میسجز سے مکمل گریز کرتی ہوں۔”
جب ان سے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے پیغامات کے بارے میں پوچھا گیا تو عنایہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ “کچھ لوگ تو مجھے اپنی بیوی تک کہہ دیتے ہیں!”
پھر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “میں سنگل ہوں اور اس میں خوش ہوں۔”
شادی کے بارے میں سوال پر عنایہ خان نے کہا کہ وہ مستقبل میں شادی کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو سکتی ہیں، لیکن فی الحال ان کی ترجیح نہیں ہے۔