زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہرارے میں کھیلی جارہی ہے، آج سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فہیم اشرف کی جگہ تابش خان کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے، جب کہ 36 سالہ فاسٹ بولر تابش خان پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دوسرے ٹیسٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ کپتان زمبابوے برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو ایک اننگز 116 رنز سے شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل زمبابوے کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست دی ہے۔

Related Posts