کالی آندھی کو شکست،پاکستان ویمنز ٹیم کاٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار آغاز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Women’s squad for South Africa tour announced

کینبرا: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں  اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں شاندار آغاز  کردیا ہے۔

آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمائین کیمبل 43، اسٹیفنی ٹیلر43 اور لی آن کربی 16 رنز بناکر نمایاں رہیں دیگر کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ سکھاسکے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2020ء میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ آج ہوگا

پاکستان کی طرف سے ڈائنا بیگ ،ندا ڈار اور ایمان انور نے دو ,دو وکٹیں حاصل کی۔

125 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان ٹیم نے کپتان بسمہ معروف کے شاندار 38 رنز ، جویریہ خان کے 35 اور منیبہ علی کی 25 رنز کی اننگ کی بدولت دو وکٹوں کے نقصان پر 18.2اوورز میں ہدف پورا کرکے ایونٹ کا شاندار آغاز کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کوئی بائولر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکی۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے اسٹیفنی ٹیلراور ایفی فلیچر ایک ایک وکٹ لے سکیں ۔

Related Posts