پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہانگزو: پاکستان ویمنز ٹیم کو بارش نے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچادیا۔

چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ ایونٹ میں پاکستان اور انڈونیشیا کی ٹیموں کے درمیان کوارٹر فائنل میچ بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بہتر سیڈنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا کے 3 بڑے شہر ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے میچز کی میزبانی کرینگے

بھارت نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ دو کوارٹر فائنلز جمعے کے روز کھیلے جائیں گے، جس میں سری لنکا کا مقابلہ تھائی لینڈ سے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ مقابلوں کا دفاعی چیمپئن ہے، اس نے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز ویمن کرکٹ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

Related Posts