لاہور:پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں نتائج اچھے نہ ہونے کے باوجود ہماری پرفارمنس بہتری کی جانب گامزن ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بسمہ معروف نے کہا کہ انگلینڈ اس وقت نمبرٹو ٹیم ہے ان کے خلاف سیریز میں شکست کا دکھ ہے تاہم بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، ہم نے مثبت انداز میں سیریز کا اختتام کیا ہے۔
قومی ویمن ٹیم کی کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل ہم نے آسٹریلیا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز کھیلنا ہیں جن میں بہترین پرفارمنس دے کر میگا ایونٹ سے پہلے اعتماد بحال کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: مایہ ناز آل رائونڈر ثناء میر آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لیں گی