ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، قومی ویمن ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ای ٹریبیون)

کراچی: ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے قومی ویمن ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا آغاز 18 اپریل کو ہوگا۔

نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کی رپورٹ کے مطابق قومی ویمنز اسکواڈ میں 5 کرکٹرز واپس آئی ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین سیریز 18 اپریل سے 3مئی تک جاری رہے گی۔ پاکستان نے 16 رکنی ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی ویمنز چیمپین شپ کے حصے کے طور پر 3 ون ڈیز 18 سے 23 اپریل کے مابین جبکہ 5 ٹی 20 میچز کی سیریز 26 اپریل سے 3 مئی تک جاری رہے گی۔ تمام 8 میچز کراچی میں کھیلنے کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ون ڈے ٹیم میں وکٹ کیپر سدرہ نواز واپس آگئیں۔

ٹی 20 سیریز میں گل فیروزہ، عائشہ ظفر، طوبیٰ حسن اور رامین شمیم دوبارہ قومی اسکواڈ کا حصہ بنی ہیں۔ لیگ اسپنر غلام فاطمہ کو کار حادثے میں لگنے والی چوٹوں کے باعث آرام دیا گیا ہے۔سابق کپتان ویمن ٹیم بسمہ معروف آئندہ ہفتے فٹنس ٹیسٹ دیکر ٹیم میں شامل ہوسکیں گی۔

قومی ون ڈے اسکواڈ

ندا ڈار (کپتان) عالیہ ریاض، بسمہ معروف (فٹنس سے مشروط)، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، منیبہ علی، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

قومی ٹی 20 اسکواڈ

ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، بسمہ معروف ( فٹنس سے مشروط)، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر) ، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبہ حسن اور ام ہانی پر مشتمل ہوگا۔

Related Posts