اسلام آباد، عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ایکسپریس)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، ملک کے دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی جاری ہیں۔

ملک بھر میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ ہی دیر قبل چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اسلام آباد میں شروع ہوا جس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں طلب کی گئی ہیں۔

رویتِ ہلال کمیٹی کی معاونت کیلئے اجلاس میں اسپارکو، محکمۂ موسمیات اور وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام بھی شریک ہیں جبکہ محکمۂ موسمیات پیشگوئی کرچکا ہے کہ آج عید الفطر کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، پشاور اور لاہور میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس شروع ہوچکے ہیں۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

قبل ازیں محکمۂ موسمیات کا کہنا تھا کہ چاند کی عمر آج انسانی آنکھ سے دیکھنے کیلئے مکمل ہوچکی ہے۔ آج منگل کے روز شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں جبکہ زیادہ تر شہروں میں مطلع بھی صاف ہوگا۔

Related Posts