پاکستان نے بنگلہ دیش کو ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak women cricket
پاکستان نے بنگلہ دیش کو ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا

لاہور: پاکستان نے جویریہ کی نصف سنچری کی بدولت ویمنز سیریز میں بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 28 رنز سے شکست دے کر کلین سوئپ کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز ہی بناسکی۔

اس سے قبل قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محض 19 اسکور پر ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے بعد جویریہ خان اور عمیمہ سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

مزید پڑھیں: سزا یافتہ ٹیسٹ اوپنر شرجیل خان کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

جویریہ خان نے7چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔عمیمہ سہیل 31 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئیں۔ قومی ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے،انہوں نےکیرئیر کی ساتویں نصف سنچری اسکور کی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے جہاں آراء عالم نے 12 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رومانہ احمد نے 2وکٹیں حاصل کیں۔118 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی ابتدائی 4 کھلاڑی محض 12 رنز پرآؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئیں۔

وکٹ کیپر بیٹر نگار سلطانہ اور فرغانہ حق نے محتاط کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کے درمیان 53 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ نگار سلطانہ 30 اور فرغانہ حق 27 رنز بنا کر ٹاپ اسکوررز رہیں۔مہمان ٹیم کی 6 کرکٹرز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکیں۔

بنگلہ دیش کی ویمزٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز ہی بناسکی۔اسپنر انعم امین نے 10 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔

انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے والی اسپنر صباء نذیر نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔کیرئیر کی ساتویں نصف سنچری اسکور کرنے پر پاکستان کی جویریہ خان کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔صباء نذیر نے پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا۔

Related Posts