افغان کرکٹ ٹیم 52رنز پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی 4 وکٹس سے فتح

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان کرکٹ ٹیم 52رنز پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی 4 وکٹس سے فتح
افغان کرکٹ ٹیم 52رنز پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی 4 وکٹس سے فتح

دبئی: ایشیا کپ گروپ اے کے میچ میں پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے افغان ٹیم کو 52رنز پر ڈھیر کرکے 4 وکٹوں سے میچ جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کا میچ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہوا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا کے خلاف اچھا کھیل کر عوامی توقعات پر پورے اتریں گے۔آصف علی

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی دل کی 2شریانیں بند ہونے پر ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا

افغان ٹیم نے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر کھیل کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوورز سے انڈر 19 قومی ٹیم کے بالرز افغانستان پر حاوی ہوگئے۔ صرف 12رنز پر آدھی افغان ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

بعد ازاں 24ویں اوور میں 52رنز پر پوری افغان ٹیم آل آؤٹ ہوگئی۔ بعد ازاں قومی ٹیم نے 6وکٹوں کے نقصان پر 53رنز کا ٹارگٹ آسانی سے پورا کرکے افغانستان کو شکست دے دی۔ 

پاکستانی انڈر 19 ٹیم کے بالر احمد خان نے 6 اوورز میں 21 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اویس علی نے 7اوورز میں 9رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔

مخالف ٹیم کے سوائے ایک بیٹر کے کوئی بھی کھلاڑی 9 سے زیادہ رن نہ بنا سکا۔ پاکستان نے 53 رنز کا ٹارگٹ 17ویں اوور کی چوتھی گیند پر باآسانی پورا کرلیا۔ معاذ شفقت 14 جبکہ حسیب اللہ 11 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

 

Related Posts