اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے سامنے 27 پوائنٹس کی ڈیمانڈ رکھی تھی جن میں سے 26 پر ہم نے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ اب ہم ان شاء اللہ جلد پاکستان کو فیٹف سے نکال لیں گے۔
ایف اے ٹی ایف کے حوالے حزب اختلافات کی جماعتوں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم 2018 کے شروع میں کہا تھا ہم ن لیگ کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے فیٹف میں گئے تھے۔ پتا نہیں ان کی کونسی سے پھپھو انکے اکاؤنٹس میں پیسے ڈال گئی تھی۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ جب حکومت میں آئے تو ملک گرے لسٹ میں تھا۔ فیٹف نے 27 چیزوں کی مانگ رکھی جس میں سے 26 ہم پوری کر چکے ہم ان شاء اللہ جلد پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال لیں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ آپ کو ان غریبوں کی بدعا لگی ہے بجلی گھر لگا دیے وہ چلیں نہ چلیں پیسے دینے پڑتے ہیں۔ ایل این جی ٹرمینلز کی کیپسٹی کم، بجلی گھروں کی مانگ زیادہ ہے ہنگامی اقدامات کئے ہیں پوری کوشش ہے کہیں بجلی بند نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کویہ نہیں پتاکہ آپ کےاکاؤنٹ میں اربوں روپےکہاں سے آگئے ہم غریب کی آواز سننے کیلئے موجود ہیں بیوروکریسی کو عوام کی خدمت یقینی بنانا ہوگی۔ اب غریب کے لیے ایوان میں کھڑا ہونے والا عمران خان موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کرپٹ اور نااہل حکمران فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنا رہے ہیں، مفتاح اسماعیل