پاکستان کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لئے برطانیہ سے خصوصی تربیت یافتہ کتے حاصل کرے گا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

currency trafficking
پاکستان کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لئے برطانیہ سے خصوصی تربیت یافتہ کتے حاصل کرے گا

لاہور:پاکستان کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لئے برطانیہ سے خصوصی تربیت یافتہ کتے حاصل کرے گا،کرنسی کی بو سونگھنے والے خصوصی کتے رواں سال کے اختتام یا اگلے سال تک مل جائیں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ان کتوں کوبین الاقوامی ہوائی اڈوں ،خیبر پختونخوا ہ میں طورخم سرحد اور بلوچستان میں چمن سرحد پر تعینات کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : نوجوان جوڑا اسمگلنگ کے الزام میں ائیرپورٹ پر گرفتار، 38 کروڑ سے زائد کی ہیروئن برآمد

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے ضمن میں پاکستان کی جانب سے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے کے لئے مزید اقدامات جاری ہیں۔

یہ خصوصی تربیت یافتہ کتے کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لئے حاصل کئے جائیں گے۔کیش ڈاگ سامان کو سونگھ کر ان میں کرنسی کی موجودگی کی خبر دے سکتے ہیں۔اس ضمن میں برطانوی محکمہ کسٹمز نے پاکستان کسٹمز کو کیش ڈاگ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

خصوصی تربیت یافتہ کتے رواں سال کے اختتام یا اگلے سال کے آغاز میں مل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : گزشتہ 20 سالوں میں 6 ارب ڈالر سالانہ بیرون ملک منتقل ہوئے، چیئرمین ایف بی آر

ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان نے پہلے مرحلے میں برطانیہ کو 25 کیش ڈاگ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔کیش ڈاگ بین الاقوامی سرحدی راستوں اور ہوائی اڈوں پر تعینات کئے جائیں گے۔

Related Posts