ون ڈے سیریز، پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا فیصلہ کن میچ آج کھیلے گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

پاکستان نے پہلا ون ڈے میچ چھ وکٹوں سے جیتا تھاجبکہ نیوزی لینڈ نے دوسرا میچ 79 رنز سے اپنے نام کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری اور تیسرا فیصلہ کن میچ آج بروز جمعہ 13 جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائے گا۔

آج ہونے والے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم انتظامیہ نائب کپتان شان مسعود اور فاسٹ بولروں محمد حسنین اور شاہ نواز دھانی کو کھلانے پر غور کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ ون ڈے سیریز سے دستبرداری کا اعلان کردیا

دوسری جانب گزشتہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دو تماشائیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، دونوں پولیس کی تحویل میں ہیں۔

میچ کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پارکنگ سے متعلق ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

Related Posts