اسلام آباد: پاکستان اس سال کے آخر میں گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کی میزبانی کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہوگا۔
وفاقی سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی نے کہا ہے کہ نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی قیادت میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، پاکستان موجودہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی ایجنڈا کی صدارت پاکستان کے پاس ہے۔
وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں گلوبل ہیلتھ سمٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینئر آفیشلز، صحت کے ماہرین، پارٹنرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں افتخار شلوانی نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کی پہلی گلوبل ہیلتھ سمٹ کا انعقاد کیا جارہاہے۔
پاکستان موجودہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی ایجنڈا کی صدارت پاکستان کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں 500 شرکا جس میں 70 ممالک کے مندوبین شر کت کریں گے۔ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی کوششیں اور کردار عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
افتخار علی شلوانی نے کہا کہ ملک کے اندر وبائی امراض سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی قیادت میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ سے ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے۔ وفاقی سیکرٹری کی ہدایت پر گلوبل ہیلتھ سمٹ کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔