اختلافات کا حل بات چیت سے ممکن ہے، دفترِخارجہ کا ایران امریکا مذاکرات پر ردِ عمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دفتر خارجہ
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ نے ایران امریکا مذاکرات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات کا حل بات چیت سے ممکن ہے جبکہ سفارتکاری خطے کیلئے استحکام کا باعث ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سلطنتِ عمان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات اور سفارت کاری سے خطے میں امن و استحکام میں اضافہ ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ اختلافات کا حل بات چیت اور باہمی احترام سے ممکن ہے۔ عمان کو مذاکرات کی میز پر خراجِ تحسین کرتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارت کاری ہی باہمی مسائل کا پائیدار حل پیش کرتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمان میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات جو ڈھائی گھنٹے تک جاری رہے، ان میں دونوں ممالک نے بات چیت کو اگلے ہفتے بھی جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کا اگلا دور ایک ہفتے بعد ہوسکتا ہے۔

مذاکرات کے دوران امریکا اور ایران کے وفود الگ الگ کمروں میں بیٹھے جبکہ عمانی حکام نے وفود کے مابین پیغام رسانی کی۔ مذاکرات کا اختتام ہوا تو عمانی وزیر خارجہ کی موجودگی میں عباس عراقچی اور اسٹیو وتکوف نے چند منٹ تک روبرو بات چیت بھی کی۔

سربراہ ایرانی وفد کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ آئندہ مذاکرات عمان میں نہ ہوں، لیکن مذاکرات میں عمان کی ثالثی ضرور ہوگی اور دونوں فریقین بے نتیجہ مذاکرات کی خواہش نہیں رکھتے جو وقت ضائع کریں۔

Related Posts