اسلام آباد: پاکستان نے ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالے جانے کے یورپی یونین فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفترِ خارجہ نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کی کاوشیں نظر انداز نہیں کی جاسکتیں۔
پشاور ہائی کورٹ کیلئے ایک دن کے چیف جسٹس کی تعیناتی ہوگی
یورپی یونین فیصلے کے خیر مقدم سے متعلق دفترِ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد کے متعلق تکنیکی مسائل پر قابو پانے میں پاکستان کی کارکردگی تسلیم کی گئی ہے۔
گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ برطانیہ نے گزشتہ سال نومبر میں اسی طرح کی فہرست سے پاکستان کو نکالا تھا جس کے بعد یہ نیا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ فہرست سے نکالے جانے سے پاکستان اور یورپی یونین کے اداروں کے مابین مالی لین دین میں آسانی ہوگی۔ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ باہمی فائدہ مند اقتصادی تعاون کا منتظر ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقتصادی تعاون کی ترقی کو ترویج دینے اور شراکت دار ممالک کے ساتھ اے ایم ایل اور سی ایف ٹی حکومتوں کی اپ گریڈیشن میں اپنا تجربہ ان کے سامنے رکھنے کا بھی انتظار کر رہا ہے۔