پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

قومی کرکٹ ٹیم اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ممالک کے مابین سیریز 1، 1 سے برابر ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جبکہ دوسرا زمبابوے نے جیتا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا فیصلہ کن میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج دن 2 بجے شروع ہوگا۔

تیسرے فیصلہ کن میچ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہوجائے گی۔ کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیشِ نظر کرکٹ کے شائقین میچ صرف ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔ تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے پاکستان کو 19رنز سے شکست دے دی۔3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 روز قبل کھیلے گئے میچ میں مقررہ 20 اوورز میں 118 رنز بنائے۔ پاکستان کی پوری ٹیم صرف 99 رنز پر آؤٹ ہو کر شکست کھا گئی۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا۔ 

مزید پڑھیں: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کو 19رنز سے شکست

Related Posts