لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا جبکہ سیریز مجموعی طور پر 3 میچز پر مشتمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج شام 6 بجے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ بھی لاہور میں ہی بالترتیب ہفتے اور اتوار کو کھیلا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز پہلے ہی اپنے نام کر لی ہے جس کے دوران جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم ایک بھی میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی، پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز پر بھی کامیابی کیلئے نظریں جما لی ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بھی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا بدلہ لینے کیلئے تیار ہے۔
یا رہے کہ اِس سے قبل جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا 18 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گیا۔
مہمان کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹننگ ہوئی۔ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ 8 روز قبل لاہور پہنچا۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کا 18 رکنی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے لاہور پہنچ گیا