پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ، 57 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 5 لاکھ 59 ہزار 93 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 12 ہزار 185 افراد جاں بحق ہوگئے۔کورونا کے 1 ہزار 760مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37ہزار 452 ٹیسٹ کیے گئے اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 83لاکھ 25ہزار 543ہو گئی۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 732 افراد نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 16ہزار683 ہوگئی۔ فعال کیسز30 ہزار 225 رہ گئے۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 52ہزار296 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 62ہزار391، خیبر پختونخوا میں 68ہزار972، بلوچستان میں 18 ہزار898، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 923 جبکہ اسلام آباد میں 42 ہزار279 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔

سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 4 ہزار 982 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 171، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 976، بلوچستان میں 197، اسلام آباد میں 481، آزاد کشمیر میں 276جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: چڑیا گھر میں سفید شیرنی کے2بچوں کی ہلاکت، کورونا کا خدشہ