بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ٹیسٹ سیریز خطرے میں پڑ گئی، میزبان ٹیم اور پاکستان کے مابین کرکٹ میچ تاخیر کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہونے والی بارش اور خراب موسم کے باعث ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل تاحال شروع نہ ہوسکا۔ پہلے روز میں بھی روشنی کی خرابی کے باعث 57 اوورز سے زائد کھیل جاری نہ رہ سکا۔
ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، شاہد آفریدی افسردہ
بابر اعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے
پہلے روز پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 60 جبکہ اظہر علی نے 36 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑی نئی شراکت داری جاری رکھنے کیلئے تاحال وکٹ پر موجود ہیں۔
اب تک بابر اعظم اور اظہر علی کے مابین شراکت داری 91 رنز تک محدود ہے جسے سنچری میں بدلنے کیلئے دوسرے روز کا کھیل تعطل کا شکار ہے۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میر پور میں بارش کے باعث کھیل تاخیر کا شکار ہوا۔
2nd TEST UPDATE: Start of play delayed due to rain at Sher-e-Bangla National Stadium, Mirpur, Dhaka.
Pakistan: 161-2 (57 ov)
Scorecard: https://t.co/bvGqwK1qdB#BANvPAK | #HarHaalMainCricket
— Pakistan Cricket Live (@TheRealPCB_Live) December 5, 2021
بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کا آغاز گزشتہ روز ہوا۔ بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلی وکٹ کیلئے عابد علی اور عبداللہ شفیق نے 59 رنز بنائے۔ عبداللہ 25 جبکہ عابد 39رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔