کرکٹ سیریز: قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف آج پہلا پریکٹس میچ کھیلے گی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ سیریز: قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف آج پہلا پریکٹس میچ کھیلے گی
کرکٹ سیریز: قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف آج پہلا پریکٹس میچ کھیلے گی

قومی کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں اپنا پہلا پریکٹس میچ کھیلے گی، کرکٹ سیریز کے دوران بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی جبکہ اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ 3، 5 اور 8 نومبر کو میزبان ملک آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔ پہلا میچ سڈنی، دوسرا کینبرا جبکہ تیسرا پرتھ میں کھیلا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: سزا یافتہ ٹیسٹ اوپنر شرجیل خان کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں فخر زمان، آصف علی، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق اور خوش دل شاہ شامل ہیں جبکہ محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان اور وہاب ریاض بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں جبکہ کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم اور حارث سہیل شامل ہیں جبکہ افتخار احمد، عمران خان، کاشف بھٹی، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت عزت کی بات ہے کہ میں آسٹریلیا کے تاریخی دورے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سربراہی کررہا ہوں۔

ٹوئٹر پر 3 روز قبل اپنے پیغام میں مایہ ناز بیٹسمین نے کہا کہ مجھے اپنی نوجوان ٹیم پر اعتماد ہے اور پاکستان کی ٹیم کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے تاریخی دورے پر پاکستان ٹیم کی سربراہی کر نا اعزاز کی بات ہے ، بابر اعظم

Related Posts