پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پُرامید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چٹوگرام: سعد بیگ کی قیادت میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش انڈر 19 کے خلاف جیت کا تسلسل ون ڈے سیریز میں بھی برقرار رکھنے کے لئے پرامید ہے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے چار روزہ میچ میں دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جس میں پلیئر آف دی میچ شاہ زیب خان کے 174 رنز نمایاں رہے تھے جبکہ نائب کپتان علی اسفند نے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹوگرام میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے بھی اسی گراؤنڈ میں 8 مئی کو ہوگا جبکہ بقیہ تین میچز 11، 13 اور 15 مئی کو شاہد قمرالزماں اسٹیڈیم راجشاہی میں کھیلے جائیں گے۔ دورے کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی 17 مئی کو راجشاہی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈکپ 2023، پاک بھارت ٹاکرا کس اسٹیڈیم میں ہوگا؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا

علاوہ ازیں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ صبیح اظہر نے کہا کہ چار روزہ میچ میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں، ٹیم محدود اوورز کی سیریزمیں بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھے گی لیکن ہمیں اندازہ ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم سخت حریف کے طور پر سامنے آئے گی لہذا ہمیں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم باصلاحیت نوجوانوں پر مشتمل ہے یہ کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتیں اور مہارت دکھانے کے لئے پرجوش ہیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں سعد بیگ (کپتان)، علی اسفند (نائب کپتان)، احمد حسین، ایمل خان، عامرحسین، عرفات منہاس، آزان اویس، حمزہ نواز، محمد ابتسام، محمد اسمعیل، محمد طاہر، محمد طیب عارف، عبیدشاہد، سجاد علی، شاہ زیب خان، شامل حسین اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

Related Posts