رواں سال کا آخری چاند گرہن آج، پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں سال کا آخری چاند گرہن
رواں سال کا آخری چاند گرہن

رواں سال کا آخری چاند گرہن آج ہوگا۔ سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن دیگر ممالک کے علاوہ پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج جزوی چاند گرہن پاکستان میں بھی نظر آئے گا جس کا آغاز رات 11بج کر 2 منٹ پر ہوگا اور رات 1بج کر 14 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔ 

کیا بادام کھانے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے؟ سائنسی تحقیق میں نئے انکشافات

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3بج کر 26 منٹ پر ہوگا۔ چاند گرہن کا مجموعی دورانیہ 4گھنٹے 22 منٹ کے لگ بھگ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

رِنگ آف فائر، رواں برس کا آخری سورج گرہن

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند گرہن پاکستان کے ساتھ ساتھ یورپ، ایشیا، امریکا، آسٹریلیا، اٹلانٹک اور افریقہ میں بھی دیکھا جاسکے گا۔ سعودی عرب کے باشندے بھی 4گھنٹوں تک چاند گرہن کا نظارہ کرسکیں گے۔

چاند گرہن سعودی عرب کے تمام شہروں میں نظر آئے گا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن روس میں بھی دیکھا جاسکے گا۔واضح رہے کہ رواں سال کا آخری سورج گرہن بھی رواں ماہ کے دوران ہوا تھا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوا تھا تاہم یہ نظارہ پاکستان میں نہ دیکھا جاسکا۔ 

 رواں برس کے آخری سورج گرہن کو تکنیکی اعتبار سے “رِنگ آف فائر“ قرار دیا گیا تھا کیونکہ گرہن کیلئے چاند کا سایہ سورج کو مکمل طور پر ڈھانپنے سے قاصر رہا اور سورج کا بیرونی حصہ انگوٹھی کی طرح نظر آرہا تھا۔

Related Posts