کورونا وائرس کے خلاف جنگ کیلئے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مفت دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق کوویکس نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکین مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔
قبل ازیں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین کی 20 لاکھ مزید خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں جنہیں ملک کے مختلف ویکسینیشن سینٹرز میں پہنچایا جائے گا۔
پاکستان کے ہمسایہ اور دوست ملک چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین سائنو ویک کی 20 لاکھ خوراکیں قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز کے ذریعے آج سے 3 روز قبل پاکستان پہنچیں۔
مزید پڑھیں: کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں
یاد رہے کہ اِس سے قبل سائنسدانوں نے کورونا سے صحتیاب افراد کو فائزر اور موڈرنا ویکسین کی صرف 1 ہی خوراک دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک دینا ویکسین ضائع کرنے کے مترادف ہوگا۔
کورونا ویکسین سے متعلق سائنسدانوں کا نیا دعویٰ رواں برس 4 اپریل کے روز سامنے آیا، سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ کورونا سے صحتیاب افراد فائزر اور موڈرنا کی ایک ہی خوراک لیں، ایک خوراک صحتیاب افراد کیلئے کافی ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں: کورونا سے صحتیاب افراد کو ویکسین کی صرف 1 خوراک دینے کی ہدایت
امریکا نے فائزر ویکسین کے بعد کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے دوسری ویکسین موڈرنا کے استعمال کی منظوری دی تھی۔
امریکی شہریوں کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فائزر کے ساتھ ساتھ موڈرنا ویکسین گزشتہ برس لگنا شروع ہوئی، تاہم غریب ممالک کو کورونا ویکسین رواں برس کے آغاز میں ملنا شروع ہوئی۔
مزید پڑھیں: امریکا نے کورونا کی دوسری ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی