کینیڈا سے دو طرفہ تعلقات کو باہمی فوائد کیلئے فروغ دیں گے۔ پاکستان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوٹاوہ: کینیڈا میں پاکستان کے قائم مقام سفیر شہباز ملک نے  کہا ہے کہ ہم دونوں ممالک کے باہمی فوائد کیلئے کینیڈا سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیں گے۔ آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات کو مزید استحکام حاصل ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقعے پر قوالی نائٹ کی تقریب ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز ملک نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سیاسی، معاشی، سکیورٹی اور ثقافتی میدانوں میں مزید گہرے ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف تعزیت کیلئے ابوظہبی پہنچ گئے

تقریب سے خطاب کے دوران قائم مقام سفیر شہباز ملک نے کہا کہ گہرے تعلقات سے دونوں ممالک اور عوام کو مشترکہ فوائد حاصل ہوں گے۔قوالی نائٹ کی تقریب کا اہتمام کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کیا تھا جس کیلئے اسماعیلی امامت کے وفد نے اشتراک کیا تھا۔

قوالی نائٹ کے بعد جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق تقریب میں کینیڈین اراکینِ پارلیمان و سینیٹ، سفراء اور ہائی کمشنرز کے علاوہ دونوں ممالک کی مقامی کمیونٹیز کے سرکردہ ارکان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ کینیڈین گلوبل افیئرز کے معاون ڈپٹی وزیر اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

قائم مقام پاکستانی سفیر شہباز ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات قیامِ پاکستان کے فوراً بعد قائم ہوئے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تعلقات میں وسعت آئی۔ آج بھی دونوں ممالک مختلف عالمی فورمز پر امن و سلامتی سمیت دیگر شعبہ جات میں کثیر جہتی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related Posts