پاکستان 2 ماہ میں کورونا وائرس کی دوا بنانا شروع کردے گا۔ڈاکٹر ظفر مرزا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

May not adopt WHO’s lockdown recommendation: Zafar Mirza

اسلام آباد:وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان 2 ماہ کے اندر اندر کورونا وائرس کی دوا بنانا شروع کردے گا۔

شہرِ اقتدار میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان کی ایک فارما سوٹیکل کمپنی ریمڈسیور نامی دوا تیار کرے گی جس کا کام کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنا ہے۔

گفتگو کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 2 ماہ کے اندر اندر دوا تیار کر لی جائے گی جو پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے دستیاب ہوگی۔ امریکی کمپنی گیلیڈ نے یہ دوا بنائی ہے جو کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مؤثر پائی گئی ہے۔

معاونِ خصوصی ظفر مرزا نے کہا کہ دوا کے استعمال سے کورونا وائرس کی شدت 30 فیصد کم ہوجاتی ہے جبکہ 5 کمپنیاں ایسی ہیں جنہیں دوا بنانے کا لائسنس دیا گیا جن میں سے ایک پاکستانی فارماسوٹیکل کمپنی بھی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم ان 3 ممالک میں سے ایک ہیں جو کورونا وائرس کی دوا بنانے کے ساتھ ساتھ اسے 127 ممالک کو برآمد بھی کرسکیں گے جبکہ یہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ایک بڑی خبر ہے۔

ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریض ہر گزرتے روز کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ وائرس کی دوا بنانے کا لائسنس پاکستانی فارماسوٹیکل کمپنی فیروز سنز لیبارٹریز پاکستان کو دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ریاستہائے متحدہ امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس کے علاج کے لئے ایبولا  ریمیڈیسویئر  ڈرگ کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔

اجازت دینے کا مطلب ہے کہ اینٹی وائرل دواء کا کورونا وائرس میں مبتلازیر علاج افراد پراستعمال کیا جاسکتا ہے ،حالیہ کلینکل ٹرائل سے ظاہر ہوتا ہے کہ دواء سے شدید بیمار لوگوں کی بحالی میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: امریکا نے کورونا کے علاج کیلئے دواء کے استعمال کی منظوری دیدی

Related Posts