امریکا نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے دواء کے استعمال کی منظوری دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: ریاستہائے متحدہ امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس کے علاج کے لئے ایبولا  ریمیڈیسویئر  ڈرگ کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی ہے۔

اجازت دینے کا مطلب ہے کہ اینٹی وائرل دواء کا کورونا وائرس میں مبتلازیر علاج افراد پراستعمال کیا جاسکتا ہے ،حالیہ کلینکل ٹرائل سے ظاہر ہوتا ہے کہ دواء سے شدید بیمار لوگوں کی بحالی میں مدد ملے گی۔

دواء کی منظوری روایات سے ہٹ کر دی گئی ہے کیونکہ کسی بھی دواء کے استعمال کیلئے درکار قوائد کو مد نظر نہیں رکھا گیا جبکہ کسی مخصوص دواء کی منظوری کیلئے اعلیٰ سطح کے جائزہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ دوا اصل میں ایبولا کے علاج کے لئے تیار کی گئی تھی۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ دوا کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے جادوئی دواء  کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔

مزید پڑھیں: کورونا قدرتی وباء ہے، عالمی ادارہ صحت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران دواء ساز ادارے کے چیف ایگزیکٹو ڈینئل  کا کہنا تھا کہ ایف ڈی اے کی اجازت ایک اہم قدم ہےاب کمپنی بڑی مقدار میں دواء تیارکریگی۔