معاملات کو سلجھانے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی رابطے شروع کردیے، شاہ محمود قریشی

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب
shah mehmood qureshi
shah mehmood qureshi

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خطے میں قیام امن کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پرمعاملات کو سلجھانے کے لیے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی رابطے شروع کردیے۔

وزیرخارجہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران امریکا کشیدگی کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ عرصہ دراز سے کشیدگی کا شکار ہے، 3 جنوری کے واقعات اور پھر 8 جنوری کو علی الصبح سامنے آنے والے ردعمل نے کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ خطہ مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان سمجھتا ہے کہ یہ کشیدگی نہ صرف ہمارے بلکہ پورے خطے کے مفاد میں نہیں ہے اور پاکستان کی کوشش رہی ہے اور کوشش ہے کہ ہم معاملات کو سلجھائیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی کی صورتحال کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی روابط کے فروغ کا فیصلہ کیا ہے اور میری خطے کے مختلف وزرائے خارجہ سے گفت وشنید ہوئی۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران کشیدگی، وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف اور وزیرخارجہ کو اہم ہدایات

شاہ محمود قریشی کے مطابق ان سب کی یہی رائے ہے کہ ہم مل جل کر خطے کے امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں، وزیر اعظم عمران خان نے مجھے خصوصی ہدایت کی ہے کہ میں امن کی خواہش کو آگے بڑھانے اور معاملات کو سلجھانے کے لیے ایران، سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کروں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے امن کے قیام کے لیے رابطے شروع کر دیے ہیں تاکہ خطے کو جنگ سے بچانے کے لیے اور قیام امن کے لیے پاکستان جو کردار ادا کر سکتا ہے وہ کیا جائے۔