ٹی 20 سیریز، پاکستان انگلینڈ کے خلاف اپنا پانچواں میچ آج کھیلے گا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان مہمان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 7 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج کھیلے گا جس میں جیتنے والی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 3 فتوحات کی برتری حاصل ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین آج پانچواں ٹی 20 میچ قذافی کرکٹ اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جبکہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف 2،2 میچز جیت کر سیریز برابر کرچکی ہیں۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ دلچسپ رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

حارث رؤف کو مستقل کھلانے پر وسیم اکرم کا رد عمل سامنے آگیا

پی سی بی نے پانچویں ٹی 20 میچ میں پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان کو بھی کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نسیم شاہ کی آج ہونے والے میچ میں بخار کے باعث شرکت مشکوک ہے جبکہ گزشتہ شب دونوں ٹیموں کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنا تھی جو نہ ہوسکی۔

گزشتہ شب لاہور میں ہونے والی تیز بارش نے پریکٹس کے امکانات ختم کردئیے جس پر تیار پچز فوری طور پر ڈھانپ دی گئیں اور دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔ کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے خیر مقدمی بینرز کا فقدان نظر آتا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ اس موقعے پر کرکٹ میچز میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کیلئے کرکٹ بورڈ کی جانب سے تشہیر کا بھی فقدان نمایاں ہے۔ میچ کیلئے تیار پچز کو بیٹنگ کیلئے سازگار قرار دیا جارہا ہے۔

ماضی کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو قذافی کرکٹ اسٹیڈیم لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم نے 15 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جن میں سے 9 میں فتح پاکستان کے نام رہی جبکہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے واحد ٹی 20 میچ میں شکست کھا گیا تھا۔ 

 

Related Posts