پیرس : ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 20 جنوری کو منعقد ہوگا، پاکستان نے 27 نکات پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرا دی ہے جبکہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے بھی پاکستان نے سفارتی ڈپلومیسی تیز کر دی ہے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے چار روز اجلاس میں پاکستان کا 18 رکنی وفد وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں شرکت کرے گا، وفد میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان،فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، نیکٹا کے ڈی جیز، چیئرمین ایس ای سی پی اور دیگراعلیٰ حکام شامل ہیں۔ اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں ایف اے ٹی ایف شرائط کی تکمیل کے لیے اہم بل منظور کر لیا گیا