ایف اے ٹی ایف، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف اے ٹی ایف، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن
ایف اے ٹی ایف، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن

برلن: پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہیں، حکام پر امید ہیں کہ اِس بار فیصلہ پاکستان کے حق میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس کا آج آخری دن ہے۔ اجلاس کے آخر میں لسٹ سے نکلنے والے ممالک کا اعلان ہوگا۔ مالٹا کے میڈیا نے خبر دی ہے کہ مالٹا کا نام فہرست سے نکل گیا جس پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

مزدوروں کا اجرت میں اضافے کا مطالبہ، احتجاجی تحریک کی دھمکی 

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ رواں اجلاس کے اختتام پر معاملہ پاکستان کے حق میں جائے گا۔ ہم گرے لسٹ سے نکل بھی گئے تو معاملات طے ہونے میں سات آٹھ ماہ لگ جائیں گے۔

مذکورہ ترجمان کے بیان کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کرنے کے بعد پاکستان کا دورہ کرکے سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان کے دورے کیلئے آئے گی۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت پر مختلف نکات پر عملدرآمد کیلئے طویل وقت دیا۔ ایف اے ٹیم سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی جس کے متعلق متعدد مرتبہ بات چیت ہوچکی ہے۔ 

Related Posts