اسلام آباد: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان، چین کی مدد سے کورونا ویکسین تیار کرنے کا آغاز آئندہ ماہ سے کردے گا۔
تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور اس ضمن میں چینی ماہرین کی ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
این ائی ایچ حکام کے مطابق “کین سائینو” ویکیسن کا خام مال مئی کے شروع میں پاکستان پہنچ جائے گا، جس کی خوراک این آئی ایچ میں تیار کی جائے گی۔
حکام کے مطابق این آئی ایچ پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سے تیار کرے گا، این آئی ایچ کے ماہرین کی کورونا ویکسین سازی کی تربیت جاری ہے۔
این آئی ایچ حکام کے مطابق این آئی ایچ میں “کین سائینو” سنگل ڈوز کورونا ویکسین تیار کی جائے گی، مقامی سطح پر پیک سنگل ڈوز کورونا ویکسین مئی کے آخر میں دستیاب ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی سائنسدانوں کا کارنامہ، پہلا وینٹى لیٹر تیار کرلیا، ڈریپ نے منظوری دے دی