پاکستان کا مصر میں المناک ٹرین حادثے پر افسوس اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا مصر میں المناک ٹرین حادثے پر افسوس اور متاثرین سے یکجتی کا اظہار
پاکستان کا مصر میں المناک ٹرین حادثے پر افسوس اور متاثرین سے یکجتی کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان نے مصر میں المناک ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ ہم مصر میں افسوسناک ٹرین حادثے پر اپنی دلی ہمدردی اور گہرے رنج کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ ہماری نیک تمنائیں اور تمام تر دعائیں مصر کی حکومت، عوام اور حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہماری دعا ہے کہ زخمی افراد جلد سے جلد صحتیاب ہوں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل مصر کے صوبے قلیوبیہ میں مسافر بردار ٹرین کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

گزشتہ روز مصر میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں مسافر ٹرین کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: مصر میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 16 افراد جاں بحق، 100سے زائد زخمی

Related Posts