ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، لیگ کا آغاز 13 فروری کو دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔

34 میچز پر مشتمل ایونٹ کے 11 میچز راولپنڈی، 9، 9 لاہور اور کراچی جبکہ 5 ملتان میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں کل 36 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اپنے اپنے ہوم گراؤنڈز پر پانچ پانچ میچز کھیلیں گی، ٹورنامنٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں، ٹورنامنٹ کے دوران ویمنز کرکٹ کے تین نمائشی میچز منعقد کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:دوستانہ میچ، لیونل میسی کی ٹیم نے رونالڈو الیون کو شکست دیدی

انہوں نے کہا کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید بڑا برانڈ بنانا چاہتے ہیں، اس سال لیگ پاکستان کے چار مختلف مقامات پر کھیلی جائیں گی، فینز سے درخواست ہے کہ وہ لیگ کو اسپورٹ کرنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے۔