پاکستان سپر لیگ 6: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سپر لیگ 6: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ 6: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں آج کھیلے جارہے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 6 کے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آج کھیلے جارہے اس میچ میں کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ ملتان سلطانز کی کپتانی محمد رضوان کر رہے جبکہ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پرانے کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا۔

 

میچ کے آغاز میں ہی ملتان سلطانز نے جارحانہ انداز اپنایا اور 4 اوورز میں ہی بغیر کسی نقصان کے 49 رنز بنا لیے، تاہم پانچویں اوور کی دوسری گیند پر اوپنر کرس لن 14 گیندوں پر 32 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

تاہم اس کے بعد بھی ملتان نے جارحانہ انداز میں کھیل جاری رکھا اور 6 اوورز کے پاور پلے میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر 72 رنز بنا لیے۔

اس کے بعد محمد رضوان اور ونس نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا تاہم 12 ویں اوورز کی پہلی گیند پر کپتان محمد رضوان 123 کے مجموعی اسکور پر 43 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلی دو وکٹیں 25 رنز کے اندر گر گئی اور 133 پر ونس 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ 148 پر رائلی روسوں پویلین لوٹ گئے۔

148 پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد صہیب مقصود اور خوشدل شاہ نے اسکور کو آگے بڑھایا اور 17 اوورز میں ٹیم کا اسکور 173 تک پہنچا دیا۔

جس کے بعد آنے والے کھلاڑی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاس سکے اور 173 پر خوشدل شاہ 6 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے، ان کےبعد اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جنہوں نے 5 گیندوں پر 3 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے 2 جبکہ عماد وسیم، محمد عامر، وقاص مقصود اور ڈینیئل کرسچیئن نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

Related Posts