پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 170.44پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 170.44پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 170.44پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز (بدھ)کے دوران پورے دن مندی کے بادل چھائے رہے، مندی کے نتیجے میں 100انڈیکس 170.44پوائٹس نیچے آگیا۔

دیکھا جائے تو پورے کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز 786.72پوائٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم گزشتہ روز تیزی کی واپسی ہوئی اور انڈیکس میں 194.61 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔

رواں ہفتے کے تیسرے کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 200 پوائنٹس سے زائد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، تاہم آگے جا کر سیاسی حالات کے باعث تیزی میں جانے والی حصص مارکیٹ میں مندی نے ڈیرے ڈال لیے۔

ٹریڈنگ کے دوران کاروبار کا اختتام 170.44 پوائنٹس کی مندی پر ہوا جس کے بعد انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر کھو بیٹھا اور 33848.68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.5 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 14 کروڑ 41 لاکھ 64 ہزار 416 شیئرز کا لین دین ہوا، سرمایہ کاروں کی طرف سے شیئرز کی زیادہ تر فروخت کو ترجیح دی گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور خطرات کے پیش نظر پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کے لین دین میں بہت زیادہ احتیاط کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

Related Posts