پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے کے پہلے روز 795پوائنٹس کی تیزی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے کے پہلے روز 795پوائنٹس کی تیزی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے کے پہلے روز 795پوائنٹس کی تیزی

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا زبردست تیزی کا دور دورا ہے، کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز (پیر) کے دن 100 انڈیکس 795 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے بعد انڈیکس 11 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی، معاشی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، اور سرمایہ کار سٹاک ایکسچینج میں زبردست سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز (پیر) کے دن پاکستان سٹاک مارکیٹ میں صبح پہلے ہی گھنٹے کے دوران 376 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے کو ملی، جس کا تسلسل دوپہر بارہ بجے تک دیکھنے کو ملا،دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس 500سے زائد پوائنٹس کی تیزی کراس کر گیا تھا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 43316.11 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیاتاہم کاروبار کے اختتام تک یہ لہر برقرار نہ رہ سکی اور 100 انڈیکس میں 795.82 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ تیزی کے باعث 43 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی اور کاروبار کا اختتام 43266.22 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر ہوا۔

آج پورے کاروباری روز کے دوران تیزی کے باعث 1.87 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 33 کروڑ 76 لاکھ 35 ہزار 686 شئرز کا لین دین ہوا جبکہ سرمایہ کاروں کو 150 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

Related Posts