پاکستان اسٹاک ایکسچینج،کے ایس ای100انڈیکس46674.77پوائنٹس پر بند ہوا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،کے ایس ای100انڈیکس46674.77پوائنٹس پر بند ہوا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،کے ایس ای100انڈیکس46674.77پوائنٹس پر بند ہوا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی کا رجحان غالب رہا جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مزید47.10 پوائنٹس کی کمی سے 46674.77پوائنٹس کی سطح پرآ گیا اور50.47 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔

جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 20ارب 78کروڑ4لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت54.92 فیصد زائدرہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغازمیں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 46991.97پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث انڈیکس 46628پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیامندی کا رجحا ن آخر تک غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس47.10 پوائنٹس کی کمی سے 46674.77پوائنٹس پر بند ہوا۔

جب کہ کے ایس ای30انڈیکس13.26پوائنٹس کی کمی سے 19486.59پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 80.25پوائنٹس کی کمی سے 32166.69پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر420کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے191کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ212میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت84کھرب34ارب20کروڑ28لاکھ روپے سے گھٹ کر84کھرب 13ارب42کروڑ24لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts