پاکستان اسٹاک ایکسچینج،کے ایس ای100انڈیکس41806پوائنٹس کی سطح پرآ گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،کے ایس ای100انڈیکس41806پوائنٹس کی سطح پرآ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،کے ایس ای100انڈیکس41806پوائنٹس کی سطح پرآ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کواتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس69.89پوائنٹس کی کمی سے41806پوائنٹس کی سطح پرآ گیااورحصص کی فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث 60.99فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 33ارب37کروڑ28لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت25.37فیصد کم رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھاوٗکا سلسلہ جاری رہا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41941پوائنٹس کی بلند اور 41417پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھنے میں آیا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پرمندی غالب آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس69.89پوائنٹس کی کمی سے41806.37پر بند ہوا اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 157.21پوائنٹس کی کمی سے29597.34پوائنٹس جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 15.57پوائنٹس کی کمی سے 17658.54پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر423کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 142کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 258میں کمی اور 23کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب41ارب98کروڑ62لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب8ارب61کروڑ34لاکھ روپے ہوگیا۔

Related Posts