کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی مندی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس مزید204.32پوائنٹس کی کمی سے45726.68پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
57.37فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو 43ارب87کروڑ13لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 2.36فیصدزائد رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کار وں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس46066پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب تیزی کا تسلسل برقرار نہ رہ سکااور مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45712پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا مندی کا رجحان آخر غالب رہا۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس204.32پوائنٹس کی کمی سے45726.68پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس89.89پوائنٹس کی کمی سے19019.75پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس205.76پوائنٹس کی کمی سے31708.83پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔
گزشتہ روز مجموعی طور پر427کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 163کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ245میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب7ارب77کروڑ77لاکھ روپے سے گھٹ کر82کھرب63ارب90کروڑ64لاکھ روپے ہوگئی۔