پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں 83ارب سے زائد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں 83ارب سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں 83ارب سے زائد کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس603.05پوائنٹس کے اضافے سے45965.63پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

جب کہ68.75فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری 83ارب46کروڑ73لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت سے 15.88فیصد کم رہا۔

گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی نئی سرمایہ کاری کا زبردست رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے46007.92پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بعد میں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مذکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک غالب رہا ورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس603.05پوائنٹس کے اضافے سے45965.63پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس314.87پوائنٹس کے اضافے سے19199.15پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس320.62پوائنٹس کے اضافے سے31647.87پوائنٹس کی سطح پر جاپہنچا۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر416کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ جس میں سے 286کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،111میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت81کھرب 78ارب99کروڑ26لاکھ روپے سے بڑھ کر 82کھرب62ارب45کروڑ99لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts