اسلام آباد میں پڑوسی کی 6سالہ بچے سے جنسی زیادتی، مجرم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں پڑوسی کی 6سالہ بچے سے جنسی زیادتی، مجرم گرفتار
اسلام آباد میں پڑوسی کی 6سالہ بچے سے جنسی زیادتی، مجرم گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:شہر اقتدار میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ، 6سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنادیا گیا۔

تھانہ آبپارہ کی حدود کچی آبادی علامہ اقبال کالونی سیکٹر جی سیون کے رہائشی عارف مسیح نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ میں یونیورسٹی میں صفائی کا کام کرتا ہوں، گزشتہ روز جب میں کام سے واپس آیا تو میری بیوی نے تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔

عارف مسیح نے کہا کہ میرا بیٹا ایرک مسیح جس کی عمر چھ سال ہے وہ گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا کہ میرے پڑوسی اظہر مسیح نے میرے بیٹے کو اپنے کمرے میں لے جاکر اس کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی، میرا بیٹا روتا ہوا گھر واپس آیا،میری بیوی نے یہ سارا ماجرا مجھے بتایا۔

عارف مسیح نے بتایا کہ میں اپنے بیٹے ایرک مسیح کو لے کر تھانہ آبپارہ گیا اور تھانے میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دی تو پولیس نے میرے بیٹے کو میڈیکل کے لیے اسلام آباد پولی کلینک اسپتال بھیجا۔

میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزم اظہر مسیح کے خلاف زیر دفعہ 377 مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

میں آئی جی پولیس قاضی جمیل الرحمٰن اسلام آباد سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

Related Posts