پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس میں 209 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس میں 209 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس میں 209 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز (بدھ) کے دوران تیزی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 209 پوائنٹس بڑھ گیا۔

تیسرے کاروباری روز (بدھ) کے دوران پہلے ہی دو گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 173.24 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد انڈیکس 38800 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل آگے جا کر بھی دیکھنے کو ملا اور دوپہر بارہ بجے انڈیکس میں 318.88 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔ جبکہ دوبجے کے قریب چار سو پوائنٹس کی تیزی دیکھنے کو ملی۔

کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی بھی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 209 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 38836.27 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.54 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انڈیکس میں 36 کروڑ 87 لاکھ 39 ہزار 991 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ سرمایہ کاروں کو 70 ارب سے روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

Related Posts