کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی تیزی کاتسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید 457.59 پوائنٹس کے اضافے سے41834.85پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
جب کہ66.11فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت91ارب 83کروڑ13لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت10.22فیصد زائد رہا۔
گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز خریداری یکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی کا رجحان رہا اورنڈیکس41400،41500،41600،41700،41800،41900پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا۔
بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب41900پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 457.59فیصد اضافے سے 41834.85پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔
اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس161.65پوائنٹس کے اضافے سے17938.02پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس354.33پوائنٹس کے اضافے سے29477.19پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز425کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 281کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 130میں کمی اور14میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر77کھرب84ارب95کروڑ94لاکھ روپے ہوگئی۔