پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100 انڈیکس میں 180.76 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100 انڈیکس میں 180.76 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100 انڈیکس میں 180.76 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی:ملک بھی تیزی سے بدلتی معاشی صورتحال کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، جس کے باعث 100 انڈیکس میں 180.76 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل جاری رہنے والی مندی کے نتیجے میں چھائے گہرے بادل چھٹ گئے، کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس 40پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس میں 61 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔

آج کاروباری روز کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 43216.16 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام 180.76 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 43087.70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر ہوا۔

پورے دن کے دوران کاروبار میں 0.42 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 16 کروڑ 46 لاکھ 4 ہزار 146 شیئرز کا لین دین ہوا سرمایہ کاروں کو پچیس ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

Related Posts