عروہ نے میری زندگی کو سب سے زیادہ متاثر کیا، فرحان سعید کی عروہ سے تعلق کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عروہ نے میری زندگی کو سب سے زیادہ متاثر کیا، فرحان سعید
عروہ نے میری زندگی کو سب سے زیادہ متاثر کیا، فرحان سعید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار فرحان سعید نے ایک انٹرویو کے دوران ان خواتین کا ذکر کیا جنہوں نے انہیں زندگی میں سب سے زیادہ متاثر کیا۔

فرحان سعید سے ایک حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ وہ کون سی خواتین ہیں جنہوں نے انہیں زندگی میں سب سے زیادہ متاثر کیا؟ اس پر فرحان سعید کا جواب مداحوں کے لیے قابل اطمینان تھا۔

فرحان سعید نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی پوری زندگی مضبوط اورمددگار خواتین سے گھری رہی۔ان خواتین کی شروعات ان کی والدہ سے ہوتی ہے جنہوں نے ہر مرحلے پر میرا سا تھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میری زندگی کی سب سے مضبوظ ترین خواتین میری دادی، عروہ، میری بھابھیاں اور بہنیں ہیں جنہوں نے اپنی زندگی پر بھرپور توجہ مرکوز کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر متعدد پیجز پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے شادی کے 4 سال بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔مگر ہمیشہ یہ دعوے غلط ثابت ہوئے۔

Related Posts