پاکستان کا فلسطین پر اسرائیلی قبضے، مظالم اور تشدد پر اظہارِ تشویش

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیو یارک: پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی کے دوران فلسطین پر اسرائیلی قبضے، مظالم اور تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی سیکنڈ سیکریٹری رابعہ اعجاز نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں چھٹی کمیٹی اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسرائیل حماس جنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے

سیکنڈ سیکریٹری پاکستان مشن رابعہ اعجاز نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل نے جو اندھا دھند بمباری کی اور غزہ کی پوری فلسطینی آبادی کو جس طرح اجتماعی سزا دی جارہی ہے، یہ تمام تر صورتحال پاکستان کیلئے ناقابلِ قبول ہے۔

اظہارِ خیال کے دوران سیکنڈ سیکریٹری رابعہ اعجاز نے کہا کہ فلسطینیوں کو اجتماعی طور پر سزا دینے کیلئے اسرائیل نے خوراک، ایندھن اور ادویات کی ناکہ بندی کردی ہے جو غیر انسانی عمل ہے۔ غزہ میں بد ترین حالات ناقابلِ قبول ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 7اکتوبر کے روز سے اسرائیل اور حماس کے مابین فضائی اور زمینی سطح پر شدید لڑائی جاری ہے جس میں ہزاروں فلسطینی شہید اور اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہیں۔ شہید فلسطینیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ رابعہ اعجاز نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔ 

Related Posts